کراچی: ڈیفنس کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق، 6 زخمی

کراچی: ڈیفنس کی عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق، 6 زخمی
Metro53

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک ) مین کورنگی روڈ پر ڈی ایچ اے فیز 2 میں واقع عمارت میں آگ لگنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

جنگ نیوز کے مطابق، ریسکیو حکام کاکہنا ہے، عمارت کی پہلی منزل پر فیملی موجود تھی، آگ لگنے کے بعد عمارت میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ عمارت میں موجود 8 افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ آگ سے متاثرہ 2 خواتین دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، عمارت میں مزید کسی شخص کی موجودگی سے متعلق چیک کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں