کھاریاں: کراڑی والا میں مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے 5 سالہ بچہ جاں بحق،مقدمہ درج

کھاریاں: کراڑی والا میں مدرسے میں استاد کے مبینہ تشدد سے 5 سالہ بچہ جاں بحق،مقدمہ درج
Metro53

Metro53 - گجرات (مجاہد حسین) تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے کراڑی والاکلاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مدرسے میں مبینہ طور پر استاد کے تشدد سے 5 سالہ بچہ عیسیٰ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، جاں بحق بچے کے والد شاہ زمان نے الزام عائد کیا کہ ان کا بیٹا عیسیٰ جامع مسجد جلالیہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ انہیں مدرسے سے اطلاع ملی کہ ان کے بیٹے کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ جب وہ مدرسہ پہنچے تو معلوم ہوا کہ مدرسے کے معلم حافظ عرفان ولد نذیر احمد (سکنہ میانہ گوندل) نے بچے پر تشدد کیا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں