Metro53 - دبئی (ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے 17ویں میچ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی بلے بازوں کو ابتدا ہی میں مشکلات میں ڈال دیا۔پاکستان نے صرف 33 رنز کے نقصان پر 3 وکٹیں گنوائیں۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 4 رنز بنا کر ٹسکین احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔نوجوان بلے باز صائم ایوب صرف صفر پر میدان چھوڑ گئےجبکہ فخر زمان 20 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ریشاد حسین کا شکار بنے۔
اس وقت کپتان سلمان آغا 12 رنز پر اور محمد حارث وکٹ پر موجود ہیں۔بنگلادیش کے باؤلرز میں ٹسکین احمد، مہدی حسن اور ریشاد حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔
آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔