سیاسی جملوں کامعاملہ ، پاکستان کی درخواست منظور ،سوریا کماریادیو کیخلاف کارروائی کاامکان

سیاسی جملوں کامعاملہ ، پاکستان کی درخواست منظور ،سوریا کماریادیو کیخلاف کارروائی کاامکان
Metro53

Metro53 - دبئی( ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع اور سیاسی بیان بازی کے ذریعے ہیرو بننے کی کوشش پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو مشکل میں پھنس گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پاکستان کے خلاف گروپ سٹیج میں کھیلے گئے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو کے سیاسی جملے بولے جانے پر پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی، اس معاملے کو میچ ریفری رچی رچرڈسن دیکھ رہے ہیں جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل بھی بھیج دی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ای میل میں میچ ریفری رچی رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ سوریا کمار نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیئے جس سے  لگتا ہے کہ بھارتی کپتان نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں