Metro53 - دبئی(ویب ڈیسک)فائنل میں پہنچنے کی جنگ،پاکستان اور بنگلادیش کا اہم ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا۔
ڈیلی پوائنٹ کے مطابق، ایشیا کپ میں پاکستان اوربنگلادیش کا اہم ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا،فائنل تک رسائی کیلئےگرین شرٹس کو میچ ہر حال میں جیتنا ہوگا،سپر فور مرحلےمیں پاکستان اور بنگلادیش کا میچ سیمی فائنل بن گیا۔
شاہین آفریدی کا کہنا ہےکہ بنگلادیش کیخلاف تینوں شعبوں میں اچھاکھیلنا ہوگا،فائنل کھیلنے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے آئے ہیں،خیال رہےکہ پاکستان بنگلادیش کو 25 میں سے 20 میچزمیں شکست دےچکاہے۔واضح رہےکہ بھارت بنگلہ دیش کو 41 رنز سے شکست دیتے ہوئے ایشیاء کپ فائنل میں پہنچ گیا ہے۔