دبئی :ایشیا کپ سپر 4، بھارت کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

دبئی :ایشیا کپ سپر 4، بھارت کا بنگلادیش کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف
Metro53

Metro53 - دبئی) ویب ڈیسک )ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ ابھیشیک شرما 75 رنز بناکر نمایاں رہے۔ 

بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل ہیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں۔ ان کی جگہ  جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 37 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

شبمن گل 29، شیوم دوبے 2، کپتان سوریا کمار یادیو اور تلک ورما 5،5  اور پانڈیا 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ سپر 4 میں بھارت ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ بنگلادیش بھی 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

اگر بھارت آج بنگلا دیش کو شکست دیتا ہے تو وہ براہِ راست ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں