ابوظہبی:گرین شرٹس کاکڑا امتحان، سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ

ابوظہبی:گرین شرٹس کاکڑا امتحان، سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ
Metro53

Metro53 - ابوظہبی (ویب ڈیسک)"سری لنکا کو ہراؤ یا گھر جاؤ" ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے آج کا میچ "مارو یا مر جاؤ" کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ بھارت سے شکست نے گرین شرٹس کے فائنل تک پہنچنے کے امکانات کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان نے 4 میچز کھیلے ہیں، جن میں 2 میں کامیابی اور 2 میں شکست ہوئی، دونوں شکستیں بھارت کے ہاتھوں ملیں۔ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن میچ جیتنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ رن ریٹ بھی بہتر بنانا ہوگا، جو اس وقت منفی میں ہے۔

پاکستان کی کارکردگی اور چیلنجز کے مطابق،صائم ایوب تین میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے، تاہم اسپن بولنگ کی افادیت کی وجہ سے ممکنہ طور پر آج بھی کھیلیں گے۔صاحبزادہ فرحان نے بھارت کے خلاف نصف سنچری بنا کر فارم کا مظاہرہ کیا۔فخر زمان پچھلے میچ میں متنازع آؤٹ پر برہم، آج بڑا کھیلنے کو تیار۔فاسٹ بولرز کو کارکردگی دکھانے کی اشد ضرورت ہے، خاص طور پر پاور پلے میں۔

 کپتان سلمان علی آغا  کاکہنا ہےبھارت کے خلاف بیٹنگ بہتر ہوئی، مگر بولنگ میں پاور پلے خراب رہا، آج کے میچ میں بھرپور کم بیک کریں گے۔

 دوسری جانب سری لنکا بھی دباؤ میں ہے کیونکہ کہسری لنکن ٹیم گروپ راؤنڈ میں ناقابل شکست رہی، لیکن سپر 4 کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش سے شکست کھا چکی ہے۔ ان کے لیے بھی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج کی فتح ضروری ہے۔شیخ زید اسٹیڈیم کی سست پچ اسپنرز کے لیے سازگار ہے، جو دونوں ٹیموں کے اسپن اٹیک کو فیصلہ کن بنا سکتی ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں