جہلم: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قاتل ،2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

جہلم: ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے قاتل ،2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
Metro53

Metro53 - جہلم (ویب ڈیسک )جہلم کے علاقے کوٹھا پرانا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے والے دو مرکزی ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

 نیوز الرٹ کے مطابق،  پولیس کاکہنا ہے ملزمان نے حال ہی میں کوٹھا پرانا میں ایک ہی خاندان کے چار افراد کو قتل کر دیا تھا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مرکزی ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان ایک ہی خاندان کے چار افراد کے قتل میں ملوث تھے اور اس واقعے کے بعد سے فرار تھے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں