Metro53 - لندن(ویب ڈیسک)متنازع پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی،سوشل میڈیاصارفین نے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔
روز نامہ پاکستان کے مطابق،چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو انگلینڈ کی ہے جہاں ایک سردار جی متنازع پاکستانی گلوکارچاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنوا رہے ہیں، تصویر بنوانے کے بعد وہ اپنے ساتھی کو چاہت فتح علی خان کے ساتھ تصویربنانے کی دعوت دیتے ہیں۔
اسی دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آتا ہے اور ان کے سرپر انڈے مار کر بھاگ جاتا ہے، چاہت فتح علی خان اس حرکت پر ابھی سنبھل نہیں پاتے کہ پیچھے سے دوسرا نوجوان ان کے سر پر انڈہ مار کر بھاگ جاتا ہے۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ اس حرکت کی وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔صارفین کاکہناتھا کہ آپ کسی سے اختلاف کر سکتے ہیں لیکن یہ طریقہ ٹھیک نہیں آپ اس کے گانے نہ سنو۔
View this post on Instagram