Metro53 - کراچی(ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں گھر میں چھریوں کے وار سے 3خواتین کو قتل کردیاگیا۔واقعہ میں ایک مرد اور بچی زخمی ہوئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قتل ہونے والی خواتین میں مینہ، عائشہ اور دانیہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کاشاخسانہ لگتا ہے۔