Metro53 - اسلام آباد(ویب ڈیسک )گلگت بلتستان حکومت کا ہیلی کاپٹر چلاس کے قریب گر گیا۔ترجمان جی بی حکومت کے مطابق ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کی کوشش کے دوران گرا۔
جنگ اخبار کےمطابق،ترجمان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترجمان جی بی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متعلقہ حکام کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ 15 اگست کو خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں سے واپسی پر ضلع مہمند میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے۔
حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر نے 20 منٹ کی پرواز کی تھی، ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ خراب موسم اور شدید دھند کے باعث پیش آیا، شہید افراد کے ڈی این اے سیمپل ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوا دیے گئے ہیں، شہداء میں پائلٹس شاہد سلطان اور ریٹائرڈ ونگ کمانڈر آفتاب شامل ہیں۔