لاہور: پارک ویو سٹی میں پانی داخل ہونے کا خدشہ، حفاظتی اقدامات کے اعلانات

لاہور: پارک ویو سٹی میں پانی داخل ہونے کا خدشہ، حفاظتی اقدامات کے اعلانات
Metro53

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم اے نے دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیاہے اورگزشتہ رات دوران 38 سال بعد سب سے بڑاریلہ گزرنے کاخدشہ ظاہر کیا گیا، جس کے پیش نظر سب سے زیادہ جس علاقے کے متاثر ہونے کا خدشہ ہےوہ پارک ویو سوسائٹی ہے جس میں شہریوں کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی جارہی ہیں ۔

ڈیلی پاکستان کی رپورٹ  کے مطابق دریائے کے کنارے پر واقع پارک ویو سوسائٹی میں پانی داخل ہونے سے روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بند باندھنے کا کام جاری ہے جبکہ پولیس کی اعلانات کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں پولیس اہلکار سپیکر پر کہہ رہے ہیں کہ’’ بحکم وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی لاہور ، اے سی علامہ اقبال ٹاون ، پارک ویو کے تمام لوگوں کو اطلاع کی جارہی ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں دریائے میں سیلاب کا خدشہ ہے ، سب اپنی جان مال اور جانوروں کی حفاظت کا انتظام کر لیں ۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں