گلوکار عاطف اسلم کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کرئے

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے اور 77 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئے۔

نمازِ جنازہ آج ویلنشیا ٹاؤن، لاہور میں ادا کی جائے گی جس میں عزیز و اقارب، شوبز شخصیات اور مداحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

محمد اسلم کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی شوبز انڈسٹری اور فینز میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ہزاروں افراد نے سوشل میڈیا پر عاطف اسلم سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔

 عاطف اسلم اپنی نجی زندگی میں والدین سے قریبی تعلق کے لیے جانے جاتے ہیں۔وہ اکثر کہتے ہیں میری کامیابیوں کا اصل سہرا میرے والدین کے سر ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں