میں نمبر ون گلوکار ہوں،عاطف اسلم کادوسرانمبر، چاہت فتح علی خان کادعویٰ۔ سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ

Metro53

ہمیں فالو کریں

Metro53 - لاہور (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا کے متنازع گلوکار چاہت فتح علی خان نے حالیہ انٹرویو میں خود کو پاکستان کا نمبر ون گلوکار قرار دے کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 اپنی منفرد اور غیر روایتی گائیکی کے باعث شہرت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ"

پاکستان میں میرے جیسا کوئی گلوکار نہیں، نہ انداز، نہ مقبولیت!"

انہوں نے معروف گلوکار عاطف اسلم کو دوسرا بہترین اور صوفی گلوکار راحت فتح علی خان کو تیسرے نمبر پر رکھا۔
چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کی آواز نئی ہے اور اسی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں، جبکہ راحت فتح علی خان عالمی سطح پر مقبول ہیں لیکن ان کے مطابق وہ بھی ان کے بعد آتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس بیان پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا ہے۔ کچھ صارفین ان کے اعتماد کو سراہ رہے ہیں، تو کچھ اسے مزاح، خود پسندی اور خود ساختہ شہرت قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں