Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) کھاریاں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ،صدر کے عہدے پر چودھری خالد آف شیخو چاک صاحب جبکہ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر چودھری وقار امجد مرالا صاحب کامیاب قرار پائے۔
نتائج کے اعلان کے بعد وکلا برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اتحاد و آلائنس گروپ کے کارکنان نے اس کامیابی کو ٹیم ورک، محنت اور اعتماد کا ثمر قرار دیا۔ وکلا کا کہنا ہے کہ نئی قیادت سے بار کے مسائل کے حل، اتحاد و اتفاق کے فروغ اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کے لیے مثبت اور عملی اقدامات کی توقع ہے۔
کھاریاں بار کے نو منتخب عہدیداران کو مختلف حلقوں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کا دور بار ایسوسی ایشن کے لیے ترقی، استحکام اور بہتری کا سبب بنے گا