اویس سلطان نفسیاتی مسائل کاشکارتھا حاضری اور فیس کاایشو سامنے نہیں آیا، انکوائری رپورٹ

اویس سلطان نفسیاتی مسائل کاشکارتھا حاضری اور فیس کاایشو سامنے نہیں آیا، انکوائری رپورٹ
Metro53

Metro53 - لاہور( ویب ڈیسک)لاہور یونیورسٹی میں طالبعلم اویس سلطان کی خودکشی کے واقعے پر چ قائم کردہ چاررکنی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی ۔

 نجی چینل سما نیوز انکوائری رپورٹ کے حوالے سے کہنا ہے  کہ  لاہور یونیورسٹی کا اسٹوڈنٹ اویس سلطان  کی تمام مضامین  میں حاضری پوری  جبکہ ایک مضمون میں 68 فیصد تھی ،طالبعلم لمبے عرصے سے نفسیاتی مسائل کاشکار تھاکسی قسم کی کونسلنگ نہیں لی اویس سلطان آن لائن  گیمنگ کھیلنے کاعادی اورگھر سےباہر بھی نہیں جاتا تھا ،

 جبکہ ایک بار لیب کوٹ    نہ ہونے پر  خاتون ٹیچر نے  حاضری نہ لگائی اورپیپر دینے سے روکا  جس پر معاملہ  اویس سلطان  کے  کلاس روم میں رونے تک پہنچ گیا  جس پر ٹیچر نے حاضری لگادی ۔

پنجاب ہائی ایجوکیشن  کمیشن   کی   انکوائری رپورٹ میں سامنے آیا ہے اویس سلطان لمبے عرصے  سے ذہنی مسائل کاشکار تھاخودکشی اپنی مرضی سے کی کسی قسم کااس پر پریشر نہیں تھا۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں