UOL کے اسٹوڈنٹس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کیمپس میں لوہے کے جنگلے لگوادیئے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ

UOL کے اسٹوڈنٹس کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے کیمپس میں  لوہے کے جنگلے لگوادیئے گئے، یونیورسٹی انتظامیہ
Metro53

Metro53 - لاہور ( ویب ڈیسک) نجی یونیورسٹی میں طلبہ کے خود کشی کے واقعات روکنے کیلئے عمارت میں لوہے کے جال اور جنگلے لگوا دئیے گئے۔

 تفصیل کے مطابق یونیورسٹی میں واقعات کے پیشِ نظر انتظامیہ نے عمارت کی دیواروں پر لوہے کے جال اور جنگلے نصب کر دئیے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام طلبہ کی جان و مال کے تحفظ اور محفوظ تعلیمی ماحول کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپس میں سکیورٹی اور سیفٹی انتظامات کا ازسرِنو جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید احتیاطی اقدامات کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں