Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )کھاریاں کے علاقے برنالی کا رہائشی آئس ڈیلر جہلم میں مبینہ سی سی ڈی مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر جان کی بازی ہار گیا مقتول کافی عرصے سے جہلم میں رہائش پذیر تھا اور پولیس کے مطابق اس کے خلاف گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور دیگر اضلاع میں آئس اور دیگر منشیات کے متعدد مقدمات درج تھے۔