شاہین چوک اور کسوکی دواڑہ میں وارداتیں، لاکھوں مالیت کے موبائل فون چھین لیے گئے

شاہین چوک اور کسوکی دواڑہ میں وارداتیں، لاکھوں مالیت کے موبائل فون چھین لیے گئے
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )جلال پور جٹاں کے علاقہ کسوکی دواڑہ میں نامعلوم افراد نے ایک خطرناک واردات انجام دیتے ہوئے ریحان کے رہائشی میر اعجاز سے اسلحے کے زور پر سوا لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون چھین لیا۔

اسی دوران شاہین چوک میں بھی نامعلوم ملزمان نے دھمکیاں دے کر بہاولنگر کے رہائشی سے ایک قیمتی موبائل فون چھین لیا۔

پولیس نے دونوں وارداتوں کے بعد تھانہ صدر جلال پور جٹاں اور تھانہ شاہین چوک میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں