گجرات :تھانہ کڑیانوالہ پولیس کا جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار، جواء پر لگی رقم برآمد

گجرات :تھانہ کڑیانوالہ پولیس کا جواریوں کیخلاف کریک ڈاؤن،6 ملزمان گرفتار، جواء پر لگی رقم برآمد
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک ) تھانہ کڑیانوالہ کے علاقے میں جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران جواء پر لگی رقم 28 ہزار روپے اور تاش کے پتے برآمد کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کی ہدایات کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔

ڈی ایس پی صدر سرکل رائے سرفراز یوسف کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کڑیانوالہ ایس آئی منیر حسین اور ان کی ٹیم نے انٹیلیجنس بیس معلومات کی بنیاد پر فوری کارروائی کی اور جواء کھیلنے والے 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس نے اس بات کو یقینی بنایا کہ علاقے میں قانون کی حکمرانی مضبوط رہے

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں