فتح پور کے قریب ڈاکوؤں نے گجرات کے رہائشی سے لاکھوں روپے چھین لیے

فتح پور کے قریب ڈاکوؤں نے گجرات کے رہائشی سے لاکھوں روپے چھین لیے
Metro53

Metro53 - گجرات ( ویب ڈیسک )فتح پور کے قریب ایک خطرناک واردات میں ڈاکوؤں نے گجرات کابلی گیٹ کے رہائشی عبداللہ چوہدری سے ایک لاکھ دس ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور دیگر اہم کاغذات چھین لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر یہ واردات سرانجام دی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس تھانہ دولت نگر نے کارروائی کرتے ہوئے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے اور علاقے میں چیکنگ بڑھا دی گئی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں