فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ مقدمے میں اہم پیشرفت

فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ مقدمے میں اہم پیشرفت
Metro53

Metro53 - کراچی (ویب ڈیسک )فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ نومی انصاری و دیگر کیخلاف بطور ریٹیلر فروخت کم ظاہر کرنے اور ٹیکس فراڈ کا الزام ہے۔

درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بنیاد پر درخواستگزار کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا اور غیر قانونی تلاشی کے ذریعے حاصل کئے گئے دستاویزات کو بطور شواہد استعمال نہیں کیا جاسکتا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایسا غیر معمولی کیس نہیں ہے کہ جس میں متبادل فورم کو نظر انداز کیا جائے۔

عدالت نے نومی انصاری کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

شیئر کریں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں